English   /   Kannada   /   Nawayathi

انکولہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی مرکزی وزیر شریپیڈ کی صحت میں بہتری: وزیر اعلیٰ گوا 

share with us

کاروار 12 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) مرکزی وزیربرائے آیوش اور ڈیفنس شریپڈ نائک انکولہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی صحت کے حوالہ سے گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا ہے کہ اب کی حالت بہتر ہے اور ان کی جان کو کئی خطرہ نہیں ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ  شریپیڈ کی دو ہڈیوں میں فریکچر ہے جس کی وجہ سے ان کے معمولی آپریشن ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس حادثہ میں وزیر موصوف کی اہلیہ وجیا اور اس کے ایک ساتھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وجیا کو  سر پر چوٹیں آئیں اوراس نے اس وقت دم توڑا جب اسے انکولہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا جارہا تھا۔ سریپیڈ نائک کو بھی انکولہ کے ایک مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پیر کی رات دیر گئے گوا میڈیکل کالج پہنچایا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز گوا کے وزیر اعلی پرومود ساونت سے بات کی اور ان سے نائک کے لئے بہترین طبی علاج کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ساونت سے بات کی اور  ہر ممکن امداد کی پیش کش کی۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں ان کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔  مزید کہا کہ شریپیڈ کی عیادت کے لئے میں آج گوا کا سفر بھی کروں گا۔ ریاست کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے سیاسی لیڈران نے اس حادثہ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر حکومتِ کرناٹک آر وی دیش پانڈے نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سن کر دکھ ہوا کہ انکولہ کے قریب ایک حادثہ ہوا ہے جس میں شریپیڈ کی اہلیہ کی المناک موت ہوگئی ہے۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری گہری تعزیت ہے۔ شریپاد جی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا ہے اور امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوں۔ وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ایک حادثے میں وجیا نائک جی کی موت کی خبر سن کر میں بہت دکھ ہوا شریپیڈ جی کی صحت کے لیے میں دعا گو ہوں۔
ذرائع: آئی اے این ایس ان پٹ کے ساتھ

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا