English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا پہنچے دہلی : جانیے وجہ

share with us

 بنگلورو، 10 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع)  اتوار کی صبح یہاں پہنچنے والے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے کہا کہ وہ ریاست کے سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے اور آئندہ پارلیمانی اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ دہلی پہنچنے کے بعد وزیر اعلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں کرناٹک کی سیاسی صورتحال پر بات کرنے جا رہا ہوں۔حال ہی میں ہم نے گرام پنچایت انتخابات بہت بڑے انداز میں جیتے۔ ایک ماہ کے اندر، ہم دو پارلیمانی اور اسمبلی ضمنی انتخابات کا سامنا کرنے والے ہیں۔ ہمیں امیدواروں کو حتمی شکل دینا ہے۔ ہم امیت شاہ سے ان تمام امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اور دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا  وہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی ملنے کی کوشش کریں گے۔ریاست میں COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلی نے کہا، "کرناٹک میں، COVID-19 کی صورتحال قابو میں ہے۔ ہم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا