English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودیہ قطر تعلقات کی تاریخ میں ایک بار پھر دوستی کا نیا باب کھُل گیا

share with us

ریاض09؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب اور قطر کے تعلقات میں چار سالہ کشیدگی کا خاتمہ ہونے کے بعد ایک بار پھر تاریخ میں دوستی اور محبت کا نیا باب کھُل گیا ہے۔ سفری رابطے بحال ہونے کے بعد قطر سے پہلا مسافرزمینی راستے سے سعودی مملکت پہنچ گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے چند روز قبل قطر کے ساتھ تمام زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد سلوی چوکی بھی کھول دی گئی ہے۔

آج صبح کئی سال کے بعد قطر سے پہلا مسافر سلوی چوکی کے ذریعے سعودی مملکت میں داخل ہو گیا ہے۔ سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ قطر سے ایک مسافر سعودیہ پہنچ گیا ہے۔ قطر سے آنے والے مسافروں کے استقبال کے لیے مکمل تیاریاں کی گئی ہیں۔قطر سے سعودیہ آنے والوں مسافروں کے پاس پی سی آر ٹیسٹ کا نیگیٹو سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے،ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونے پر ہی وہ سعودی عرب داخل ہو سکتے ہیں۔

انہیں سعودیہ میں تین روزیا سات روز گھریلو قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ سال 2021ء کا آغاز اُمت مُسلمہ کے لیے بے پناہ خوشی کا اظہار ثابت ہو رہا ہے۔ نئے سال کے پہلے ہفتے میں ہی دُنیائے اسلام کے دو اہم ترین ممالک اپنی کئی دہائیوں پرانی دشمنی اور ناراضگی ختم کر کے پھر سے قریب آ گئے ہیں۔ اگرچہ دونوں ممالک میں دُوریاں اور نفرتیں پیدا کرنے والوں کے سینوں میں اس وقت حسد اور ناکامی کا الاؤ بھڑک رہا ہے جن کی کئی برسوں کی سازشی منصوبہ بندی اور ریشہ دوانیاں اللہ کی مرضی سے اپنی موت آپ مر گئی ہیں۔

ماضی کے بھرپور مخالف سعودی اور قطری حکمرانوں کے دوبارہ مل بیٹھنے پر اسلامی دُنیا کی جانب سے نیک جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں محمد بن سلمان اور قطری فرمانروا شیخ تمیم بن حمدکی تصاویر کو دیکھ کر خوشی سے چھلک اُٹھیں۔ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطری فرمانروا شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات اور العلا کے پہاڑی مقام کی سیر کے دوران ایک دوسرے کے لیے گرم جوشی اور دوستانہ جذبات کو صارفین نے اللہ کی مہربانی قرار دیا ہے۔

 

ایک قطری محمد صالح کا کہنا تھا کہ نئے سال کا اس سے خوبصورت تحفہ اور کیا ہو سکتا ہے، مسلم اُمہ کا نئے سال کا جشن تو صحیح معنوں میں اب شروع ہوا ہے۔ اللہ اس دوستی اور تعلق کو حاسدوں کی بُری نظر سے ہمیشہ محفوظ رکھے، یہ قربت اور محبت ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ اُمید ہے کہ اب خلیجی خطے میں دیرپا امن قائم ہو گا۔ اور اسلا م مخالف قوتوں کی ریشہ دوانیاں ختم ہو جائیں گی۔

جبکہ ایک سعودی باشندے جابر الحمادی کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ اسلام دشمنوں کے کلیجے پر اس وقت سانپ لوٹ رہے ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان ماضی کی کشیدگی کا یکایک دوستی اور احترام کے جذبات میں بدل جانا صرف اللہ کی مرضی سے ہی ممکن ہو پایا ہے، ورنہ کچھ روز پہلے تک دونوں ممالک کی مصالحت ایک خواب ہی معلوم ہو رہی تھی۔ 

ذرائع:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا