English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا امارات میں اسکول کھلنے جارہے ہیں ؟

share with us

09؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری سے مرحلہ وار اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اماراتی وزارت تعلیم و تربیت نے اعلان کیا ہے کہ 17 جنوری 2021 سے طلبہ کے لیے اسکولز کھول دیے جائیں گے اور فروری کے تیسرے ہفتے تک پوری تعداد کے ساتھ اساتذہ اور طلبہ کی آمد بحال ہو جائے گی۔

تیسری جماعت کے طلبہ کو فروری کے تیسرے ہفتے سے اسکولز آنے کی اجازت ہوگی جب کہ فروری کے پہلے ہفتے میں ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ اسکولز پہنچیں گے۔

وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تمام تدابیر اور ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

وزارت نے تاکید کی ہے کہ طلبہ و اساتذہ کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر مکمل عمل کریں۔

ذرائع: اے آر وائ نیوز اردو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا