English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان نے بھی کرونا ویکسین لگوالی

share with us

ریاض :09؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع) سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوم شہر میں واقع ویکسینیشن سینٹر سے کرونا ویکسین لگوالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ خلیجی ریاست سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔

سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے شاہ سلمان کے کرونا ویکسین لگوانے پر شکریہ ادا کیا۔

سعودی وزیر صحت نے کہا کہ خادمین حرمین شریفن نے کرونا وبا کے آغاز سے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں ہر ممکن مدد کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب علاج سے قبل بچاؤ کی پالیسی پر عمل گامزن ہے، اسی لیے شاہ سلمان نے کرونا ویکسین لگوانے کی خواہش پہلے ظاہر کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا