English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور اتحادیوں کا قطر کے حوالے سے تاریخی فیصلہ

share with us

ریاض:06؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب اور اتحادیوں نے قطر کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کی اہم کانفرنس ہوئی، اس دوران قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا تاریخی فیصلہ ہوا، امیر کویت نے خلیجی بحران کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین سمیت ہم نے بھی قطر کے ساتھ تعلقات بحال کردیے ہیں اس دوران اخلاقی نکات بھی طے پائے گے، ہمیں ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہوگا، آپس میں معاہدہ ممالک کے درمیان استحکام لائے گا۔

مملکت کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحال نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی کا صفحہ پلٹ دیا ہے، جی سی سی اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے جو خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اختلافات کے خاتمے میں کامیاب ہوگئے، اس میں قطر نے بھی اہم کردار ادا کیا، ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ تمام فریق انسداد دہشت گردی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، خطے کے مستقبل کا نیا باب شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے جی سی سی اجلاس کے حوالے سے اخلاقی نکات طے کیے گئے اور متفقہ طور پر منظور ہونے والے ‘العلا معاہدہ’ سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ اس ضمن میں شہزادہ فیصل نے مزید کہا کہ اعلامیے میں جی سی سی ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر زور دیا گیا ہے، مستقبل میں اچھے نتائج آئیں گے۔

دریں اثنا سیکرٹری جنرل او آئی سی نایف الحجرف کا کہنا تھا کہ ہم نے جی سی سی کے کاررواں کو بلندی کی طرف لے جانے کا عمل شروع کیا ہے، اعلامیے میں طے کیا گیا ہے کہ آپس میں کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

فریقین نے العلا اعلامیے میں پہلے سے طے شدہ اقتصادی منصوبے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا