English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا

share with us

ریاض:06؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو اہم خوش خبری سنا دی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو بھی جلد از جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ سعودی وزیر برائے حج و عمرہ محمد صالح بینتن نے عمرہ کے خواہش مندوں کو کہا ہے کہ وہ عمرہ کرنے سے قبل کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگائیں، تاکہ ان کی زندگیوں و صحت کا تحفظ ممکن ہو سکے اور مناسک عمرہ کے دوران زائرین میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ کم سے کم ہو جائے۔

بینتن کی جانب سے یہ بات جدہ میں کورونا ویکسین کا پہلا انجکشن لگوانے کے بعد کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص عمرہ کی خواہش رکھتا ہے تو وہ ’صحتتی‘ ایپ پر جا کر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن ضرور کروائے تاکہ عمرہ سے قبل اسے ویکسین لگانا ممکن ہو جائے۔

وزیر حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ مناسک کی ادائیگی کے دوران تمام ایس او پیز مثلاً سماجی فاصلے کی پابندی، ماسک پہننے، سینیٹائزر کا استعمال کرنے اور خاص عمر کے افراد کو عمرہ کی اجازت دینے سے متعلق تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔

تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کا احتمال نہ رہے۔ اس معاملے میں سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ تاکہ عمرہ کے تمام مراحل کورونا کے خطرات سے محفوظ ہو سکیں۔ واضح رہے کہ سعودیہ کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسین لگوا لی۔ شیخ عبدالعزیز ویکسین کا انجکشن لگوانے کے لیے ریاض ویکسی نیشن سنٹر پہنچے۔

جہاں ویکسین لگوانے کے بعد انہوں نے اُمت مُسلمہ کو پیغام دیا ”ویکسین اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ وبا سے تحفظ کی خاطر ہر ایک کو ویکسین لازمی لگوانی چاہیے۔ حکومت کی جانب سے شہریوں اور تارکین وطن کے لیے ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے ہر ایک کو جلد از جلد استفادہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ سعودیہ کی نوجوان نسل شہزادہ محمد بن سلمان سے خاص اُنسیت اور لگاؤ رکھتی ہے اور انہیں سعودی تاریخ کا اہم رہنما مانتی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی عرب پرگہرے اثرات کا اندازہ اس ایک بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک سعودی عوام کی بڑی گنتی کورونا ویکسین لگوانے سے گھبرا رہی تھی، تاہم جونہی میڈیا پر ولی عہد کی ویکسین لگوانے کی تصویریں اور ویڈیو سامنے آئیں۔ سعودی عوام نے بھی بلاجھجک ویکسین لگوانے کا فیصلہ کر لیا۔چند گھنٹوں کے اندر ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں کی گنتی میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق ولی عہد کے ویکسین لگوانے کی دیر تھی، جس کے بعد ویکسی نیشن کی رجسٹریشن میں یکایک پانچ گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ ویکسین لگوانے والوں کی گنتی میں بھی تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

اُردو پوائنٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا