English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل طیاروں کا شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ

share with us

ادلب: 30 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)شام میں ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی طیاروں نے میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ انہی طیاروں نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے شامی فوج کے ایک یونٹ اور لبنان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے شامی ٹھکانوں پر بھی میزائل حملے کیے۔

شامی فوجی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق کی وادی زبادانی کے یونٹ پر اسرائیلی طیاروں نے میزائل حملہ کیا۔ دفاعی فضائی نظام نے کئی میزائلز کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تاہم کچھ میزائل احاطے میں گرے جس سے 1 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ادھر سیئریئن آبزرویٹری کا دعویٰ ہے کہ شامی فوج کے یونٹ کے علاوہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر تباہ ہوگئے اور جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے شامی فوج کے یونٹ یا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا