English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت نے بھی برطانیہ پر سفری پابندی عائد کردیں

share with us

کویت سٹی :21 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) برطانیہ میں اور یورپی ممالک میں کرونا کی نئی لہر پھیلنے کے باعث کویت نے بھی بین الااقوامی پروازوں پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کی جانب سے برطانیہ اور یورپ میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے منظر عام پر آنے کے بعد فضائی سفر پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی برطانیہ سے فضائی سفر بند کردیا ہے، جس کا مقصد اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ برطانیہ میں کرونا کی نئی لہر پھیلنے کے باعث کیا گیا ہے تاہم مسافروں کی آمد و رفت پر پابندی کا فیصلہ عارضی ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر سامنے آئی تھی جس کے باعث کرونا کیسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، نیدرلینڈ، اٹلی اور ہالینڈ پہلے بھی برطانیہ پر سفری پابندیاں لگاچکے ہیں جبکہ اسرائیل، جرمنی اور فرانس کی جانب سے فضائی، سمندری اور بری سرحدوں کو بند کرنے سے متعلق سوچا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا