English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں بندرگاہ پر پیٹرول ٹینکر میں دھماکا

share with us

ریاض:15 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر ایک پیٹرول ٹینکر پر خارجی حملے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحل پر سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ’بی ڈبلیو رہائن‘ نامی سنگاپور کے پرچم بردار پیٹرول ٹینکر میں خارجی حملے کے باعث دھماکا ہوا۔

جہاز کی کمپنی بی ڈبلیو گروپ کی طرف سے جاری کیے گئے تحریری بیان کے مطابق دھماکے میں جہاز کے 22 رکنی عملے کو بغیر کسی نقصان کے بچالیا گیا ہے۔

بیان میں وارننگ دی گئی ہے کہ دھماکے کی وجہ سے پیٹرول کے اخراج کا احتمال موجود ہے۔

بندرگاہ دھماکے سے متعلق سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع جاری ہے ، حوثی باغیوں کی جانب سے متعد د بار سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے جسے سعودی فورسز نے فضا میں ہی ناکام بنایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا