English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد نبویﷺ میں زائرین کیلیے داخلہ کارڈ جاری

share with us

15 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)مسجد نبویﷺ شریف میں زائرین اور نمازیوں کے لیے داخلہ کارڈ جاری کردیا گیا۔

نمازیوں اور زائرین کی سہولت کے لیے مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے داخلہ کارڈ متعارف کروایا ہے جس کا باقاعدہ اجرا حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کیا ہے۔

اس کارڈ کے حامل افراد کو مسجد سے باہر جانے کے بعد واپسی کی اجازت ہوگی کیونکہ اجازت نامہ ہونے کے باوجود حاجات اور ضروریات کے باعث باہر جانے والے افراد کو دوبارہ مسجد میں داخلے کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

انتظامیہ نے اس پریشانی سے زائرین اور نمازیوں کو بچانے کے لیے داخلہ کارڈ متعارف کروایا ہے جس کی بدولت بلا روک ٹوک افراد کو مسجد میں دوبارہ داخلے کی اجازت ہوگی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ کارڈ کے حامل افراد کو کافی سہولیات میسر آئیں گی اور انتظامیہ کا اصل کام ہی زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا