English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں‌ دھماکا اور فائرنگ، جج سمیت تین جاں بحق

share with us

کابل:14 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل کے علاقے خیر خانہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکرائی جس کے بعد دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی افغان ایوان نمائندگان کے رکن کی تھی۔ علاوہ ازیں کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک جج کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

دو روز قبل افغانستان کے علاقے جلال آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون صحافی ملالئی مائی وند اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئی تھیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔ جلال آباد کے گورنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون صحافی کو دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا