English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی کانگریس میں ترکی پر معاشی پابندیوں کا بل منظور

share with us

واشنگٹن:13 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) روسی دفاعی نظام خریدنے پر امریکی کانگریس میں ترکی پر معاشی پابندیوں کا بل منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس نے جمعے کے روز محکمہ دفاع کا بجٹ بل منظور کیا جس میں ترکی کے خلاف روسی ’ایس -400‘ فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر پابندیوں کی منظوری کی ایک شق بھی شامل کی گئی ہے۔

سینیٹ کے دو تہائی سے زیادہ ارکان نے 740 بلین ڈالر کے بجٹ کے حق میں ووٹ دیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالفت کی تھی اور اس کو ویٹو دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

تاہم امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ منگل کو اس بل کی منظوری دی تھی جس میں صدارتی ویٹو کو بھی ناکام بنانے لیے کافی ووٹ ملے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ صدر نے ترکی کی ناراضی سے بچنے کے لیے انقرہ پر پابندیوں سے گریز کیا تھا تاہم نو منتخب صدر جو بائیڈن کی زیر قیادت آئندہ امریکی انتظامیہ ترکی کے معاملے میں زیادہ سختی کا مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے ذریعے ترکی کی دفاعی صنعت، انتظامیہ اور اس کے سربراہ اسماعیل دمیر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ادھر ایک سینئر ترک عہدے دار کا کہنا ہے کہ ترکی کے خلاف امریکی پابندیوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو نقصان پہنچے گا، کیوں کہ امریکا اور ترکی نیٹو کے رکن ہیں، ایک رکن ملک دوسرے پر کیسے پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

سینئر ترک عہدے دار کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، یہ تعمیری سوچ نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا