English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے ختنہ کیمپ کا انعقاد ، 101 بچوں کا کیا گیا ختنہ

share with us

بھٹکل 13؍ دسمبر 2020(فکروخبر نیوز) مجلسِ اصلاح و تنظیم کی جانب سے وقتا فوقتا سماجی خدمات کے بھی کام انجام دیے جاتے ہیں اسی کی ایک کڑی ختنہ کیمپ کی بھی ہے جو وقتا فوقتا منعقد کر کے عوام کے لیے آسانی پیدا کی جاتی ہے۔آج تنظیم کے ھال میں ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں کل 101 ختنہ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں انجام پائے۔
صبح کے وقت میں شروع ہونے والا یہ کیمپ تقریبا شام ساڑھے چار بجے اختتام کو پہنچا۔اس کیمپ میں ڈاکٹر حنیف شباب ڈاکٹر سمیع،اللہ ڈاکٹر نسیم خان اور ڈٓکٹر عبد القادر انجام دی۔جن کا تنظیم کے ذمہ داروں کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا گیا
ڈاکٹروں نے بھی تنظیم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ختنہ کیمپ مختلف اداروں کی جانب ہوتے رہے ہیں لیکن ادھر کچھ مدت سے ختنہ کیمپ نہیں ہورہے تھے، انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھر ایک مرتبہ اس طرح کے کیمپوں کا آغازہوچکا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ سال 2020 ہر لحاظ سے لوگوں کے لیے پریشان کن رہا اور کچھ بچے اسی پریشانی کی وجہ سے ختنہ سے رہ گئے ۔ ماشاء اللہ تنظیم کے ذمہ داران نے اس سلسلہ میں کوششیں کیں اور ایک کامیاب ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ 

ڈاکٹروں کے تأثرات سے قبل تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے جملہ ڈاکٹروں اور اسٹاف اسی طرح تنظیم کے ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

صدر تنظیم جناب ایس ایم پرویز صاحب نے بتایا کہ اس کیمپ سے ہر طبقہ کے افراد نے فائدہ اٹھایا اور انہوں نے ڈاکٹر صاحبان اور جملہ کارکنان کے ساتھ ساتھ کیمپ کے کنوینر جناب صدیق صاحب کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ذمہ داران کے مطابق کیمپ کے جملہ امور بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائے۔

جملہ ڈاکٹروں اور دیگر تعاون کرنے والے اسٹاف کی خدمات میں تنظیم کی جانب سے مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا