English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلبا کے اعتراض اور احتجاج کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن امتحانات ملتوی

share with us

:13 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کئی روز سے احتجاج کر رہے تھے کہ آن لائن امتحانات کو ملتوی کردیا جائے کیونکہ طلباء کے پاس آن لائن امتحانات دینے کی سہولت نہیں ہے اور اس طرح سےامتحانات کروانا زیادہ تر طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے جیسا ہے۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ نے ان امتحانات کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔

آن لائن امتحانات کے خلاف جو طلباء احتجاج کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون، انٹرنیٹ خدمات اور مستقل بجلی ایسے امتحانات کے لئے انتہائی ضروری ہیں اور یہ تمام سہولیات امتحانات کے ضابطوں کے حساب سے کام نہیں کرتیں اس لئے ایسے امتحان کرانے سے طلباء کا نقصان ہو گا کیونکہ طلباء کی اکثریت ان سہولیات سے محروم ہے۔ یہی بات طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچائی جس کی روشنی میں فی الحال امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے طلباء کے مطالبہ پرغور کرتے ہوئے آن لائن امتحانات کو اگلے حکم تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس کی اطلاع ایک نوٹس کے ذریعہ دی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ کےلئےیو جی سی کے احکامات کا انتظار ہے۔ یوجی سی کا جو بھی فیصلہ آئےگااس سے مطلع کردیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا