English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بھارت بند کا کوئی اثر نہیں

share with us

 

بھٹکل08؍دسمبر 2020(فکروخبرنیوز)  کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کے اعلان کے بعد محتلف سیاسی  جماعتوں کی جانب سے اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں کی گئیں اور انہوں نے اپنی حمایت بھی دینے کا اعلان کیا جس کے مطابق آج بھارت بند منایا گی لیکن بھٹکل میں اس بھارت بند کا کوئی اثرنظر نہیں آیا ۔آج صبح سے ہی معمول کی چہل پہل نظر آئی اور دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بھی اپنے وقت پر کھل گئے ۔ سڑکوں پر بھی معمول کے مطابق لوگ نظر آنے لگے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری بسیں ، ٹیمپو ، آٹو رکشہ اور دیگر نقل وحمل کے ذرائع بھی معمول کے مطابق سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے۔ بند کی ذرا سی بھی جھلک آج شہر میں نظر آئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا