English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈی ڈی سی انتخابات کے درمیان پی ڈی پی صدر پھر سے نظر بند

share with us

:08 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)جموں و کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوران انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کیا ہے۔
پی ڈی پی کے مطابق محبوبہ مفتی، ڈی ڈی سی انتخابی مہم کے لیے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کرنے والی تھی۔ تاہم ان کو انتظامیہ نے گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں محبوبہ مفتی کو ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی یوتھ صدر وحید رحمان پرہ کے گھر جانے سے روکا گیا تھا۔
پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ پر متعدد بار تنقید کی ہے کہ انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے جبکہ ان کے ڈی ڈی سی امیدواروں کو سکیورٹی کے نام پر گھروں سے باہر جانے نہیں دیا جاتا۔ جس کی وجہ سے انتخابی تشہیر متاثر ہوتی ہے۔

حکومت نے بار بار گپکار اعلامیہ میں شامل جماعتوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی شخص یا پارٹی کو انتخابی تشہیر سے نہیں روکا جاتا۔

اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس نے بھی ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا 'صرف سکیورٹی کی بنیادوں پر محبوبہ مفتی کو پلوامہ جانے سے روکا گیا۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا