English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہ ہے میرا ہندوستان : دیکھیں کیا ہوا ! جب کسانوں کے احتجاج کے دوران مسلمانوں نے ادا کی نماز

share with us

نئی دہلی:08 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی کی سرحدوں پر لگاتار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور حزب اختلاف کی متعدد جماتیں تحریک کو حمایت دے رہی ہیں۔ اس تحریک میں مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں کسان تحریک کے حق میں اترے مسلم طبقہ سے وابستہ افراد سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران سکھ نوجوان نمازیوں کی حفاظت پر مامور نظر آ رہے ہیں

This made me emotional. Sikh brothers standing in solidarity with Muslims while they offer namaz at the farmers protest. pic.twitter.com/1QqC03vKR0

— Rana Ayyub (@RanaAyyub) December 7, 2020

 

ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ سکھ طبقہ سے وابستہ لوگ مسلمانوں کے نماز ادا کرنے کے دوان دائرہ بنا کر کھڑے ہیں اور نمازیوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو معروف صحافی رانا ایوب نے شیئر کیا ہے۔ رانا لکھتی ہیں کہ جذباتی کر دینے والی یہ ویڈیو ہندوستان کے اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔

رانا ایوب نے لکھا، ’’اس (ویڈیو) نے مجھے جذباتی کر دیا۔ کسان احتجاج میں سکھ برادران مسلمانوں کے نماز ادا کرنے کے دوران ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کھڑے ہوئے ہیں۔‘‘ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ گنگا-جمنی تہذیب اور ہندوستان کے بھائی چارے کی تعریف کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ہندوستان کی اصل تصویر ہے اور کوئی بھی مذہب و ذات ہمیں علیحدہ نہیں کر سکتی۔ ہمیں ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ہاتھ میں ہاتھ تھام کر کھڑے رہنا ہے۔

خیال رہے کہ کسان 27 نومبر سے دہلی ہریانہ بارڈر پر ڈیرہ ڈال کر بیٹھے ہیں اور حکومت سے تینوں نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس دوران 5 دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، جبکہ چھٹے دور کے لئے حکومت اور کسان 9 دسمبر کو بات چیت کریں گے۔ دریں اثنا، حکومت پر دباؤ بنانے کی غرض سے کسان تنظیموں نے بھارت بند کی کال دی ہے جس کا ملک بھر میں خاصہ اثر نظر آ رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا