English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھینس کے آگے بین بجا کر کسانوں کا احتجاج ، بھینس پرلکھا کیندر سرکار

share with us

:08 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اس قانون کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش سمیت درجن بھر ریاستوں کے کسان دہلی کے سنگھو، ٹیکری، غازی آباد و دیگر بارڈرس پر دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان نوئیڈا میں کسانوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مظاہرین بھینس کے سامنے بین بجاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور بھینس کے اوپر ’کیندر سرکار‘ یعنی مرکزی حکومت لکھا ہوا ہے۔

دراصل مودی حکومت کے نمائندے کسان لیڈروں سے کئی دور کی بات چیت کر چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ٹال مٹول والا رویہ اپنا رہی ہے اور کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ مظاہرین نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ’بھینس‘ کے سامنے بین بجانا شروع کر دیا۔ اس عمل کے ذریعہ وہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ مودی حکومت کے سامنے کچھ بھی کہنے کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا