English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہارمیں پولیس نےگلنازکو زندہ جلانےوالوں کی حمایت کی : فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں دعویٰ

share with us

:07 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے بہار میں زندہ جلائی گئی مسلم دوشیزہ گلناز کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے بعد جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ پولیس متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کےبجائے ان لوگوں کی حمایت کررہی ہے جن پر گلناز کو زندہ نذر آتش کردینے کا  الزام ہے۔
   آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی بہار یونٹ نے ۱۸؍ نومبر کوویشالی  کے رسول پور حبیب علاقے میں گلناز خاتون کی والدہ اور گھر کے دیگر افراد سے ملاقات کی ۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق گلناز کے وا لد مختار کا چند برس قبل انتقال ہوگیاتھا اور اپنے انتقال سے قبل گلناز گھر کے خرچ کیلئے ٹیلرنگ میں  اپنی والدہ کا ہاتھ بٹاتی تھی۔اس کی نسبت طے ہوچکی تھی اور ۴؍ مہینے میں اس کی شادی ہونے والی تھی۔  متاثرہ کی والدہ نے بتایا کہ پولیس نے  ملزمین  کے خلاف کارروائی میں تاخیر کا مظاہرہ کیا جن کی شناخت ستیش کمار رائے ، چندن اور ونود رائے کے طور پر ہوئی ہے۔ متاثرہ کی والدہ کے مطابق’’ملزم نے جمعرات (۲۹؍ اکتوبر )کو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دوسرے ہی دن انہوں  نے اسے زندہ جلادیا۔‘‘ الزام ہے کہ ستیش کمار رائےگلناز کو مسلسل ہراساں  کر رہا تھا۔ وہ اس پر جنسی تعلقات قائم کرنے اور شادی کرنے کا دباؤ ڈال رہاتھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا