English   /   Kannada   /   Nawayathi

گاڑی چلاتے وقت موبائیل کو استعمال کرنے والوں کے ساتھ پیش آسکتا ہے یہ حادثہ !

share with us

واشنگٹن:07 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) امریکا میں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا، خطرناک حادثے میں خوش قسمتی سے شہری کی جان بچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا حادثہ امریکی ریاست وسکون سن میں پیش آیا جہاں ڈرائیور کار چلاتے ہوئے موبائل بھی استعمال کررہا تھا، اس دوران گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے اطراف لگے حصار میں جاگھسی، خوش قسمتی سے ڈرائیور بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق سڑک کے اطراف لوہے کی سلاخ سے دفاعی حصار بنایا گیا تھا جو گاڑی کے سامنے والے شیشے سے کھسا اور بیک مرر توڑتا ہوا باہر نکل گیا، اس حادثے میں کار تقریباً تباہ ہوگئی۔

اس واقعے میں ڈرائیور کو معمولی زخم آئے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون خود سے دور رکھیں، معمولی غفلت سے بھی آپ کی جان جاسکتی ہے، ڈرائیورز سڑک پوری توجہ سے گاڑی چلائیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ حادثہ دن بارہ بجے کے قریب پیش آیا، بعد ازاں ریسکسو عملے نے لوہے کی سلاخ کاٹ کر گاڑی کو حصار سے باہر نکالا، زخمی ڈرائیور کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

The driver was 'distracted' by texting on their cellphone when they veered off Lilly Road Menomonee Falls, outside of Milwaukee, Wisconsin

The guard rail crashed through the windscreen before skewering the body of the car- but miraculously left the driver with only minor injuries

Menomonee Falls Fire Department extricated the driver who was taken to Froedtert Hospital with non-life threatening injuries

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا