English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر ڈی ڈٰی سی انتخابات : نیشنل کانفرنس نے الیکشن کمیشن کو لکھا خط ِ، حالات سے آگاہ کرایا

share with us

:02 دسمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما کو ایک خط لکھا ہے اور انہیں جاری ڈی ڈی سی انتخابات میں 'غیر ضروری اور بلا جواز انتظامی مداخلت' کے تناظر میں پائے جانے والی خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

ڈی ڈی سی الیکشن کے لئےانصاف پر مبنی انتخابی میدان کے قیام میں حکومتی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے ساگر نے کہا کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی طرف سے جونہی کوئی امیدوار کھڑا کیا جاتا ہے تو اُسے سیکورٹی کے نام پر فوری طور پر کسی محفوظ مقام پر پہنچا دیا جاتا ہے اور اس کی تمام سرگرمیاں محدود کر دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ووٹروں تک کوئی بھی رابطہ بنانے میں ناکام ہوجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی غیر جانبداری سے متعلق خدشات میں اُس وقت مزید اضافہ ہوجاتا ہے جب آخری لمحات پولنگ بوتھوں کو ناقابل رسائی اور نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جاتا ہے۔

وہ ہوٹلوں میں بند امیدواروں کا معاملہ بھی ریاستی الیکشن کمشنر کے نوٹس میں لائے اور کہا کہ مذکورہ اُمیدواروں کی تمام سرگرمیاں محدود کی گئی ہیں اور انہیں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں جس سے وہ لوگوں کی حمایت حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منظور نظر اُمیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے بھی دیگر اُمیدواروں کے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔ ایس ایس سی میئر کے انتخاب میں جس انداز سے پولیس نے مداخلت کی وہ بھی جمہوری عمل میں انتظامیہ کی غیر مناسب مداخلت کے مترادف ہے اور یہ بات کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایس ایم سی انتخابات میں کس طرح سے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ضابطہ اخلاق اور جمہوری اصولوں کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔

ساگر نے مزید لکھا کہ انہیں اُمید ہے کہ وہ(کے کے شرما) ضروری اقدامات اٹھاکر اس بات کر یقینی بنائیں گے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کو ضلع ہیڈکوارٹروں پر ایسے مقامات پر رکھا جائے گا جس سے تمام اُمیدوار مطمئن ہوں۔ خود الیکشن کمیشن نے مختلف پریس کانفرنسوں کے ذریعے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابی عمل آزاد اور منصفانہ ہوگا لیکن جو کچھ ہو رہا ہے اس نے الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا