English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کپڑا بنک کے تعاون سے سرسی میں شروع ہوا کپڑا بنک 

share with us

سرسی: یکم دسمبر2020 (فکروخبر نیوز) بھٹکل کپڑا بنک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو اللہ تعالیٰ نے مقبولیت عطا فرمائی ہے۔ اس کے ذریعہ سے جہاں سیلاب متأثرین اور دیگر ضرورتمندوں کو کپڑے پہنچانے کا کام پورے انتظامات کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے وہیں اب اس کام کی شکلوں کو دوسرے علاقہ کے افراد بھی اپنی جگہ شروع کررہے ہیں۔   بھٹکل کپڑا بنک کے تعاون سے سرسی میں مائنارٹی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کپڑا بنک کا آغاز کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں پدم شری ہریکل باجبا نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ 
بھٹکل کپڑا بنک کا ایک وفد پروگرام میں شرکت کی غرض سے اس افتتاحی پروگرام میں پہنچا تھا جس کے ایک اہم ذمہ دار مولانا عبدالمنعم کوبٹے ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ سرسی میں شروع کیا جانے والا  بھٹکل کپڑا بنک کے تعاون سے شروع ہوا ہے۔ 
اس موقع پر بہت سے ذمہ داران موجود تھے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا