English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: مولانا بلال حسنی ندوی کی دعا کے ساتھ مسجد معاذ بن جبل میں شروع کیے گیے حفظِ قرآن کلاسس 

share with us

اسکولوں اور کالجز میں زیر تعلیم بچوں کو حفظِ قرآن کی دولت سے مالا مال ہونے کا بہترین موقع 

بھٹکل یکم دسمبر (فکروخبر نیوز) کارگدے علاقہ کی الفلاح یوتھ سرویس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسکول اور کالجزمیں زیر تعلیم طلباء طالبات کے لئیحفظِ قرآن کلاسس شروع کییگیے جس کے لئے کل بعد عشاء مسجد معاذ بن جبل میں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں آل انڈیا پیام انسانیت کے  جنرل سکریٹری مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی  نے سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے ساتھ اس کا آغاز کیا ہے۔  مولانا نے اپنے خطاب میں قرآن کے پیغام کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ اس دین کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ جو اس سے اپنا رشتہ جوڑے گا  اور اس کے حقوق سمجھ کر اس کو پوری کرنے کی کوشش کرے گا اللہ تعالیٰ بھی اس کی حفاظت فرمائیں گے۔ مولانا نے قرآن پاک کو سمجھنے اور اس کے لئے کوششیں کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے آخرت میں اس پر ملنے والے انعامات کا بھی تذکرہ کیا۔ 
مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی  کی جانب سے ارسال کردہ پیغام میں کہا کہ تکمیلِ حفظِ قرآن کی مجلسیں کبھی مہینوں تو کبھی سالوں میں منعقد ہوتی تھی، آج اس کا الحمدللہ ایک سلسلہ چل پڑا ہے۔ اور یہ خوش آئند بات ہے۔ مولانا نے مسجد کے شبینہ مکتب میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والے  نوجوانوں حافظ عبدالرحمن ابن عبداللہ افریقہ  اور حافظ رواحہ ابن  اسماعیل عیدروسہ کو مبارکباد پیش کی اور محلہ کے نوجوانوں کو اس میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دی۔ 
بھٹکل کی مشہور شخصیت مولانا محمد الیاس ندوی نے   اپنے خطاب میں کم مدت میں حفظِ قرآن کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی سی کوشش پر آج ہمارے بچوں کو اللہ تعالیٰ حفظِ قرآن کی دولت سے نواز رہے ہیں۔ ایک دو نہیں دسیوں مثالیں موجود ہیں جنہوں نے تھوڑی سی کوششیں کیں اور کم مدت میں حفاظ کی فہرست میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے اس محلہ کے نوجوانوں کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی درخواست کی۔ 
مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شبینہ مکاتب کی اہمیت بیان کی۔ 
الفلاح کے جنرل سکریٹری مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی نے ان کلاسس کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  ان کلاسس میں اسکول اور کالجس میں زیر تعلیم لڑکوں اور لڑکیوں کو داخلہ دیا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاسس کا اہتمام کیا جائے گا۔اور ان ہی بچوں کو داخلہ دیا جائے گا جن کی عمریں دس سال سے متجاوز ہوں اور ان کا ناظرہ قرآن مکمل ہوچکا ہوا۔ 
مولانا نے الفلاح سے تعلق رکھنے والے دبئی میں مقیم ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تحریک پر آج ان کلاسس کا آغاز ہورہا ہے اور ان میں مسجد حسن قاضیا، مسجد مزمل، مسجد احمد سعید، مسجد خالد بن والید، مسجد ابوعبیدہ کے علاقوں کے بچوں کو داخلہ کا موقع دیا جائے گا۔ 
تقریب میں مسجد معاذ بن جبل کے شبینہ مکتب سے حفظ قران کی تکمیل کرنے والے حافظ عبدالرحمن ابن عبداللہ افریقہ  اور حافظ رواحہ ابن  اسماعیل عیدروسہ  کی تہنیت کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔
جلسہ کا آغاز حافظ عبید الرحمن ابن مولانا امین رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سیہوا۔ احمد مفضال ابن ضیاء اللہ ڈی ایف نے نعت شریف پیش کی۔ رفیق فکروخبر مولانا مفتی عبدالنور ندوی نے مہمانِ خصوصی کا مختصراً تعارف پیش کیا اور نظامت کے فرائض مولانا شریح احمد کوبٹے ندوی نے انجام دیے۔  
اس موقع پر قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی، مساجد کے ذمہ داروں میں جناب عبدالسلام صاحب، جناب بلال قمری صاحب، جناب ایس جے ہاشم صاحب ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب عزیز الرحمن رکن الدین ندوی اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا