English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھریلو جھگڑا ٹی وی چینلوں کے لئے بنا پرائم ٹائم کا موضوع، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شہلا پر والد نے لگایا الزام ، بیٹی نے الزامات کو کیا خارج

share with us

:یکم دسمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) سماجی کارکن شہلا راشد کے خلاف اس کے والد عبد الرشید شورا نے شکایت درج کرائی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے ۔ عبدالرشید نے شہلا کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے شہلا پر’ملک مخالف ‘ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں ملک دشمن سرگرمیاں چل رہی ہیں ۔ عبدالرشید شورا نے اپنی شکایت جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کو دی ہے ۔ انہوں نے شہلا کی ‘خطرناک سرگرمیوں’ کو اجاگرکرتے ہوئے اس کے بنک اکاؤنٹ کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔

شہلا راشد نے ٹویئٹر پر پیغام لکھا کہآپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرے والد کی ایک ویڈیو دیکھی ہو گی جس نے مجھ پر اور میرے والدہ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اسے مختصر اور آسان لفظوں میں ایسا سمجھا جاسکتا ہے کہ

وہ (والد) بیوی سے مارپیٹ اور بدسلوکی کرنے والا،ایک فرسودہ آدمی ہے۔ آخر کار ہم نے ان کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ، اور یہ اسٹنٹ اس کا رد عمل ہے۔ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں ہے ، کیونکہ جب سے مجھے ہوش آیا ہے تب سے یہ چل رہا ہے

انھیں 2005 میں محلہ کمیٹی کی طرف سے ایک خط دیا گیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ ہم سے بدسلوکی نہ کریں۔ انہوں (والد) نے کبھی بھی اپنے خوابوں میں یہ نہیں سوچا تھا کہ ان کی فرمانبردار بیوی اور ڈرپوک بیٹیاں کبھی بھی اس بات کے خلاف بات کریں گی۔ چونکہ انھیں معزز عدالت کے ذریعہ گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا ، لہذا وہ سستے اسٹنٹس کا سہارا لے کر عدالتی عمل کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ہم نے آخر کار خاموشی کے ساتھ زیادتی برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کیوں کہ خاموشی صرف زیادتی کرنے والوں کو حوصلہ دیتی ہے۔

عدالت کا حکم اس سے منسلک ہے جو اسے 17۔1۔202020 کو گھر میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔ جو کچھ بھی وہ کہتے ہیں وہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے ، شاید ان کے وکیل نے تجویز کیا تھا۔

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کو لکھے گئے خط میں ، عبدالرشید شورا نے دعویٰ کیا کہ شہلا نے کشمیر پر مرکوز سیاست میں شامل ہونے کے لئے ‘بدنام زمانہ لوگوں’سے تین کروڑ روپے لئے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیروز پیرزادہ ، ظہور وٹالی (این آئی اے کے ذریعہ گرفتار )اور رشید انجینئر کے مابین ‘پراسرار مالی ڈیل’ کی تحقیقات کی جائیں۔

غور طلب ہے کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے شہلا راشد کے خلاف غداری کے ساتھ ساتھ دیگر کئی دفعات میں بھی ایف آئی آر درج کی تھی۔ شہلا رشید پر جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد ہندوستانی فوج کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

شہلا نے ہندوستانی فوج پر رات کے وقت کشمیریوں کے گھروں میں گھسنے ، لڑکوں کو غیر قانونی طور پر اٹھانے ، گھروں کی جانچ پڑتال ، چاولوں میں تل ملانے ، شوپیاں میں کشمیری لڑکوں کو یر غمال بنا کر دہشت پھیلانے جیسے کئی الزام لگائے تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا