English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہین باغ کی دبنگ بلقیس دادی پولس حراست میں

share with us
shaheen bagh

:یکم دسمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران سرخیوں میں جگہ بنانے والی بلقیس دادی سِندھو بارڈر پر کسانوں کی حمایت کے لیے جا رہی تھیں لیکن پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اپنے بے باکانہ انداز میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج کے دوران سرخیوں میں آنے والی شاہین باغ کی بلقیس دادی کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے سِندھو بارڈر جا رہی تھیں۔

بلقیس دادی کو فی الحال حراست میں رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی بیٹیاں ہیں اور ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں گے اور ان کی حمایت میں آگے رہیں گے۔

واضح رہے کہ دہلی کا شاہین باغ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہروں کا مرکز بن گیا تھا، جس کی سربراہی 82 برس کی ضعیف خاتون بلقیس دادی نے کی تھی۔ انتہائی سرد موسم میں سو دن سے زائد وہ دھرنے پر بیٹھی رہیں۔ بلقیس دادی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں شاہین باغ کی دادی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ کے 'ٹائم میگزین' کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں بلقیس دادی کا بھی نام شامل کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا