English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولاناسیدبلال عبدالحئی حسنی ندوی کا دفتر فکروخبر میں استقبال

share with us
moulana bilal abdul hai hasani nadwi

ملت اسلامیہ ہندیہ کے لئے فرضِ کفایہ کا درجہ رکھنے والے کاموں میں فکروخبر کا بھی ہے حصہ  :  مولانا بلال حسنی ندوی

بھٹکل30؍نومبر2020(فکروخبرنیوز) آل انڈیا پیامِ انسانیت کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کی آج بعد نمازِ مغرب دفتر فکروخبر میں آمد ہوئی۔ فکروخبر کے ذریعہ ویڈیو ، آڈیو ، جمعہ بیانات سے لے کر نیوز سیکشن کے بارے میں مولانا موصوف کومعلومات فراہم کی گئیں جس پر مولانا نے فکروخبر کے ذمہ داران اور عملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  بڑی خوشی کا اظہار فرمایا اور دعاؤں سے بھی نوازا۔  مولانا نے اس موقع پر کہا کہ بھٹکل کے لوگوں نے امت اسلامیہ ہندیہ کی طرف سے بہت ایسے کام کئے ہیں جو امت کے لئے فرضِ کفایہ کا درجہ رکھتے ہیں اور فکروخبر بھی اس کا ایک حصہ ہے۔  اس موقع پر مولانا محترم کا تفصیلی انٹرویو لیا گیا جس میں انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں امت کی ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ مولانا کا تفصیلی انٹرویو فکروخبر کے یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی پر جلد نشر کیا جائے گا۔

اس موقع پر استاد ادب جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا سمعان خلیفہ ندوی ، لرن قرآن کے ذمہ دار مولانا سلمان کولا ندوی ، مولانا سید حسن حبیب رکن الدین ، جناب وسیم صاحب ، جناب فیصل پیشمام صاحب وغیرہ موجود تھے۔

اگر آپ نے اب تک ہمارا چینل سبسکرائب نہیں کیا ہے کہ جلد سبسکرائب کریں تاکہ نئی اپلوڈ ہونے والی ویڈیو آپ تک بروقت پہنچ سکے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا