English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے احتجاج نے حکومت کی اڑائی نیندیں ، دیر رات وزراء کی ہوئی میٹنگ ،کسانوں کی سڑک جام کرنے کی دھمکی

share with us

:30نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کےجاری احتجاج  و مظاہرہ سے  فکر مند  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے دیر رات میٹنگ کی ، جبکہ دوسری جانب کسان تنظیموں نے حکومت سے بات چیت کیلئے کسی بھی شرط کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
نڈا ، شاہ اور تومر نے کسانوں کی حکمت عملی کے  حوالہ سے  دیر رات بات کی لیکن اس کی کوئی سرکاری  تفصیلات  دستیاب نہیں ہوسکی۔ شاہ نے کسانوں رہنماؤں کو روڈ جام ختم  کرکے اور براری میدان میں آکر جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ  ایسا ہونے  کے ساتھ ہی اگلے دن کسانوں سے بات چیت کی جائے گی۔
کسان رہنما یوگندر یادو نے کہا ہے کہ کسان تنظیمیں مذاکرات کے لئے حکومت کی کسی بھی شرط کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ کل کسان تنظیموں کی میٹنگ  ہوئی  جس میں پنجاب کی ۲۰ سے زیادہ کسان تنظیموں نے احتجاج و مظاہرہ  کے مقام پر ہی بات چیت پر اصرار کیا

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا