English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے حق میں کانگریس نے چھیڑی آن لائن مہم

share with us

 

:30نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)مودی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا غصہ جاری ہے۔ راجدھانی دہلی کے بارڈر پر کسانوں کی بھیڑ جمع ہے۔ اب کسانوں کی اس تحریک کو کانگریس کا بھی تعاون حاصل ہو چکا ہے۔ لگاتار کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھانے والی کانگریس پارٹی نے زرعی قوانین کے مسئلہ پر آن لائن مہم کی شروعات کی ہے۔ اس مہم کے ذریعہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس مسئلہ پر مرکز میں بیٹھی مودی حکومت کو گھیرا ہے۔

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر اس مہم کے ساتھ جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے کسان پر مظالم کیے۔ پہلے سیاہ قانون، پھر چلائے ڈنڈے، لیکن وہ بھول گئے کہ جب کسان آواز اٹھاتا ہے تو اس کی آواز پورے ملک میں گونجتی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کسان بھائی-بہنوں کے ساتھ ہو رہے استحصال کے خلاف آپ بھی #SpeakUpForFarmers مہم کے ذریعہ سے جڑیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا