English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ووٹر لسٹ میں نظر ثانی کا ہوچکا ہے آغاز ، مجلس اصلاح وتنظیم نے جاری کیا اعلامیہ

share with us
بھٹکل29؍نومبر2020(فکروخبرنیوز)  ووٹر لسٹ میں نظر ثانی کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے پیشِ نظر یہاں کےسماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے عوام الناس سے گذارش ہے کہ کہ اپنے ناموں کی تصحیح ، منتقلی  یا انہیں خارج کرنے کے لیے درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ اور یہ سلسلہ 17 دسمبر 2020 تک جاری رہے ۔ اس کے علاوہ 29 نومبر اور 6 اور 13 دسمبر 2020 اتوار کے دنوں میں اس سلسلہ میں خصوصی مہم بھی انجام دی جائے گی۔ جن نوجوانوں کی عمر 2021-1-1 کو 18 سال مکمل ہورہی ہو انہیں اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کے لیے 7 جنوری 2021 تک کا موقع دیا جارہا ہے ۔ فوٹو کے ساتھ حتمی ووٹر لسٹ 18 جنوری 2021 کو شائع کی جائے گی۔ تنظیم نے گذارش کی ہے کہ اپنے علاقہ کے بوتھ لیول آفیسر  B.L.Oسے رابطہ کرتے ہوئے حسب ضرورت اپنے درخواست فارم داخل کریں۔
ووٹر لسٹ میں نئے نام دخل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔
پاسپورٹ سائز فوٹو ایک عدد  ،  برتھ سرٹیفیکیٹ یا ٹی سی کی زیراکس کاپی  ،  گھر کے راشن کارڈ کی زیراکس کاپی  ،  والد یا والدہ کے آئی ڈی کی زیراکس کاپی
ووٹر لسٹ سے متعلق امور کی انجام دہی مندرجہ ذےل فارم پر کرکے کی جاسکتی ہے۔
نئے نام داخل کرنے کے لئے فارم نمبر 6   ، 
ایڈریس میں تبدیلی Transfer کے لیے فارم نمبر 8A 
نام یا پتہ میں تصحیح Correctionکے لیے فارم نمبر 8 
  نام خارج Delete کرنے کے لئے فارم نمبر 7
ایڈریس میں تبدیلی یا تصحیح کے لیے مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک چیز ضروری ہے۔
راشن کارڈ  ،  آدھار کارڈ  ،  انڈین پاسپورٹ  ،  ڈرائیونگ لائسنس  ،  بینک پاس بُک

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا