English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے نوجوانوں نے مکمل نوائطی ترجمہ قرآن کو یوٹیوب پر کیا نشر، نوجوانوں کی خدمات لائق تحسین: مقررین کا اظہارِ خیال 

share with us

بھٹکل 16/ اکتوبر2020(فکروخبر نیوز)  قومِ نوائط سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں نے مولانا ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی کے نوائطی ترجمہ کو آیت بآیت تلاوت کے ساتھ ریکارڈنگ کرکے یوٹیوب چینل اور وھاٹس ایپ پر نشر کرکے ایک نئی خدمت انجام دی ہے۔ اس کام  کے اختتام پہنچنے پر مسجد شریف الہلال کے زیر اہتمام کل رات بعد نمازِ عشاء ساڑھے آٹھ بجے مسجد شریف میں ایک خصوصی پروگرام منعقد  کیا گیا۔نشریات کے اختتامی پارے کو بھٹکل اسلامک یوٹیوب چینل پر صدر مجلس مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے ہاتھوں آفیشیل ریلیز کیا گیا جس کے بعد اپنے صدارتی خطاب میں مو لانا نے ان نوجوانوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔ مولانا نے ٹیم کی ان خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے قرآن کریم کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں لانے کی نصیحت کی۔ مولانا محمد اقبال نائطے ندوی نے قرآن کے متعلق ہماری ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر زور دیا وہیں مولانا عبدالعظیم ندوی نے قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ 
    جناب اسحاق سدی باپا نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے بھٹکل اسلامک ٹیم اور ان کی کارکردگی کا تعارف پیش کیااور پروگرام کی غرض وغایت بھی پیش کی۔ نشریات کی ریکارڈنگ کے لئے ترجمہ پڑھنے والے جناب عثمان غنی ابن محمد ناصر سدی باپا، آیات کی تلاوت کرنے والے حافظ دانش شنگیٹی اور دیگر امور انجام دینے والے مولانا عمیر سدی باپا ندوی کو ٹیم اور مسجد شریف کی جانب سے مومنٹو بھی پیش کئے گئے۔ 
    مسجد شریف کے صدر مولانا فرقان صدیقہ ندوی نے شکریہ ادا کیا، نظامت کے فرائض اسلامک ٹیم کے ایڈمن جمیل احمد سدی باپا نے انجام دئیے۔ مولانا خواجہ معین الدین کی دعائیہ کلمات پر یہ مجلس اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا