English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ ترقی کی راہ پر گامزن! ڈیسک سے جڑ کر بورڈ کے پیغامات عام کریں

share with us

مسلمان ڈیسک سے جڑ کر بورڈ کے پیغامات کو عام کریں: مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی



نئی دہلی، 28/ نومبر (پریس ریلیز): آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملت اسلامیہ ہندیہ کا ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے، جو شریعت اسلامی کے تحفظ اور وحدت کلمہ کی بنیاد پر تمام مسالک اور مکاتب فکر کو متحد کرنے اور رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ بورڈ جہاں مسلم عائلی قوانین (مسلم پرسنل لا) کی حفاظت کے لئے حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے وہیں خود مسلمانوں میں پھیل رہی سماجی و اخلاقی برائیوں اور احکام شریعت سے بے راہ روی کو دور کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔

  اپنے انہیں مقاصد کے حصول کے لیے بورڈ نے مختلف شعبے قائم کیے ہیں۔ موجودہ دور میں بورڈ نے سوشل میڈیا کی افادیت اور اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے دو سال قبل ایک شعبہ ”سوشل میڈیا ڈیسک“کے عنوان سے قائم کیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کے کنوینر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ نے کیا۔

   مولانا نے فرمایا کہ اس شعبہ کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے اسلام دشمن عناصر کی طرف سے شرعی قوانین سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور مسلم معاشرے میں شریعت اسلامی پر عمل کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔

  مولانا نے فرمایا کہ الحمدللہ روز اول سے یہ شعبہ پوری تندہی کے ساتھ بحسن وخوبی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور تھوڑی سی مدت میں اس کی خدمات کا دائرہ کافی وسیع ہوچکا ہے، اور اس شعبے کے مختلف سوشل سائٹس مثلاً وہاٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور انسٹا گرام پر بورڈ کے آفیشیل اکاؤنٹس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ جڑ کر استفادہ کررہے ہیں۔

   روزانہ کی ترسیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ بورڈ کا پیغام، اصلاحی مضامین، تکبیر مسلسل، قوانین اسلامی، اسلامی آداب، اخلاقی و معاشرتی آداب سے متعلق مختصر حدیث یا آیت قرآنی یا ملفوظ، خطبہئ جمعہ، ہفتہ واری لائیو بیان، روبرو، وغیرہ جیسے مختلف اہم عناوین شامل ہیں۔

  مولانا نے فرمایا کہ سوشل میڈیا ڈیسک تدریجاً اپنے کاموں کو بڑھا رہا ہے، اور دن بہ دن اسکے دائرہ کار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اچھی رفتار سے بورڈ کے اغراض و مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے مخلص اور فعال علماء و خواص کی ٹیم اس کیلئے دن رات فکر مند اور کوشاں ہیں۔

  سوشل میڈیا کے مختلف میدان میں ڈیسک بڑی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے مسلمانان ہند سے اپیل کی کہ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک سے جڑ کر استفادہ کریں، اسکے پیغامات کو حتیٰ المقدور عام کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی جوڑ کر بورڈ کا بھرپور تعاون کریں۔ 

 مولانا نے فرمایا کہ لوگوں کی آسانی کیلئے بورڈ کے تمام آفیشیل اکاؤنٹس کے یوزر نیم ایک ہی رکھے گئے ہیں۔کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاکر فقط AIMPLB_OFFICIAL لکھ کر سرچ کرنے سے بورڈ کا آفیشیل اکاؤنٹ مل جائے گا۔ علاوہ ازین بورڈ کے اکاؤنٹس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1) وہاٹس ایپ سروس کیلئے اس نمبر پر مسیج کریں: 8788657771
2) یوٹیوب چینل (YouTube Channel) کو سبسکرائب کرلیں:

https://www.youtube.com/AIMPLB_Official
3) فیس بک پیج (Facebook Page) کو لائک اور فالو کرلیں:
https://www.facebook.com/AIMPLB.Official
4) فیس بک گروپ (Facebook Group) کو جوائن کرلیں:
https://www.facebook.com/groups/242250736455745
5) ٹیلی گرام چینل (Telegram Channel) کو جوائن کرلیں:
https://www.telegram.me/AIMPLB_Official
6) ٹویٹراکاؤنٹ (Twitter account) کو فالو کرلیں:
https://www.twitter.com/AIMPLB_Official
7) ویب سائٹ www.aimplboard.in

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا