English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال کے سرکاری مدرسوں میں جعلی اساتذہ کی ریکٹ چل رہا ہے:مغربی بنگال مدرسہ فورم

share with us

:29نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)مغربی بنگال مدرسہ فورم نے آج ممتا بنرجی کی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے 614سرکاری مدرسوںمیں جعلی اساتذہ بحال کردئےگئے ہیں ااور حکومت اس پر کروڑوں روپے تنخواہ کے طور پر دے رہی ہے۔

مغربی بنگال مدرسہ فورم کے کنوینراسرار منڈل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب مدرسہ سروس کمیشن کے قانونی حیثیت کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا توپھر مدرسہ منیجنگ کمیٹی اساتذہ کو بحال کیسے کرسکتی ہے ۔اس کے علاو ہ حکومت نے منیجنگ کمیٹی کے ذریعہ بحا ل اساتذہ کے اسناد اور تعلیمی لیاقت کے اسناد کی تصدیق کیو ں نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مدرسہ منیجنگ کمیٹی کے ذریعہ بحال اساتذ ہ کے اسناد کی تصدیق کےلئے انہیں طلب کیا تھا مگر کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔اس کے باوجود حکومت انہیں تنخواہ دے رہی ہے

خیال رہے کہ 2008میں سابقہ بایاں محاذ حکومت نے ریاست کے 614سرکاری مدرسوں میں قابل اور معیاری اساتذہ کی بحالی کےلئے ’’مدرسہ سروس کمیشن ‘‘ کو قائم کیا تھامگر مدرسہ منیجنگ کمیٹی کی آرگنائزیشن نے حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقلیتی ادارے کی خود مختاری کے خلاف ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے طویل سماعت کے بعد مدرسہ سروس کمیشن کے قیام کو غیر قانونی قرار دیا تھا مگر حکومت بنگا ل نے اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی اور سپریم کورٹ نے جنوری 2020میں فیصلہ میں مدرسہ سروس کمیشن کو بحال کرتے ہوئے کہا کہ معیاری اساتذہ کی بحالی کےلئے مدرسہ سروس کمیشن کا قیام قانونی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کےلئے 8جنوری کو مدرسہ منیجنگ کمیٹی نے عرضی دائر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر بڑی بنچ کے ذریعہ سماعت کی جائے ۔

آل انڈیامائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے صدر قمرالزماں نے کہا کہ ممتا بینرجی نے اپنے دور حکومت میں مغربی بنگال کے سرکاری مدارس کے مسائل اور حالات سے منھ موڑلیا ہے اور 8سالوں تک مدرسہ سروس کمیشن کے وجود کے لے کر جاری قانونی جنگ کی وجہ سے سرکاری مدرسوں میں ایک تہائی اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں ۔ گزشتہ 10سالوں میں مغربی بنگال کے سرکاری مدرسوں میں بحالی نہیں ہوئی ہے اور ایک بھی نئے مدرسے کو حکومت نے منظوری نہیں دی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا