English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس لاک ڈاون: شہری اپنے دانت کھینچنے پر کیوں ہوا مجبور؟

share with us

لندن :15اکتوبر2020(فکروخبر/ذرائع) کرونا لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہونے والے برطانوی شہری نے پلاس سے اپنے دانت کھینچ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری ہمشائر سے تعلق رکھنے والے شخص نے پیسے نہ ہونے کے باعث دانت نکالنے کا عمل گھر میں ہی انجام دے لیا۔

42 سالہ شخص کے دو دانتوں میں لاک داون کے دوران شدید تکلیف محسوس ہوئی لیکن مالی حالات ناساز ہونے اور کرونا وائرس کے باعث ڈینٹسٹ سے رابطہ نہ ہونے پر گھر میں ہی دانت نکال دیئے۔

شہری نے میڈیا کو بتایا کہ پلاس کی مدد سے اپنے ہی دانت کھینچنے کا عمل انتہائی تکلیف دہ تھا لیکن میں مجبور تھا کیونکہ دانتوں میں درد بہت زیادہ تھا اور وائرس کے باعث ڈاکٹر سے بھی رجوع نہیں کرپارہا تھا۔

برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ میں نے شراب کے آٹھ کین پیے تاکہ نشے کی حالت میں تکلیف کا احساس نہ ہو اور اپنا دانت کھینچ لیا، اور پھر دوسرے یہی عمل دہرا کر دوسرا دانت بھی نکال لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا