English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو میں دیوار پر بدامنی پھیلانے والا پیغام ، شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

share with us

منگلورو 28؍نومبر 2020(فکروخبرنیوز) یہاں کے  ایک اپارٹمنٹ کی دیوار پر شرپسندوں کی جانب سے اسپرے پینٹ کے ذریعہ امن وامان میں خلل ڈالنے والے سے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور  ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انگریزی میں لکھے گئے اس پیغام میں لکھایا ہے کہ سنگھیوں اورمنووادیوں سے نمٹنے کے لئے لشکر طیبہ اور طالبان کو بلانے پر مجبور نہ کرو۔ آخر میں لشکر زندہ بات بھی لکھا گیا ہے۔  
ممبئی حملہ کے بارہویں برسی پر جمعہ کے دن دیوار پر لکھے پیغام کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کردی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے اور پیغام فوراً مٹادیا۔  منگلورو پولیس کمشنر وکاش کمار نے بتایا کہ دیوار پر جو پیغام لکھا گیا تھااس کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک  خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
 کانگریس سمیت متعدد سیاسی پارٹیوں نے اس کے خلاف اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدامنی پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا