English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹی ایم سی میں توڑ پھوڑ شروع، ٹرانسپورٹ منسٹر مستعفی، رکن اسمبلی باغی

share with us

:28نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)مغربی بنگال میں آئندہ سال اسمبلی الیکشن سے قبل برسراقتدار ٹی ایم سی میں  توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ جمعہ کو ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر برائے حمل ونقل سُویندو ادھیکاری مستعفی ہوگئے۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے پارٹی قیادت سے دوری بنائے ہوئے تھے۔ بتایا جارہاہے کہ وہ بی جےپی ہائی کمان کے ساتھ رابطے میں  ہیں  اور جلد ہی زعفرانی پارٹی میں  شمولیت اختیار کریں گے۔ بی جےپی نے باغیوں  کیلئے دروازے کھلے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ رکن اسمبلی مہیر گوسوامی جو پارٹی سے علاحدگی کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں ، جمعہ کو بی جےپی کے رکن پارلیمان نتیش پرمانک کے ساتھ دہلی پہنچ گئے۔ وہ بھی جلد ہی بی جے پی میں  شمولیت اختیار کریں گے۔ اس سلسلے میں  جب گوسوامی سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہیں  ہوسکا۔دوسری طرف ٹی ایم سی اس سلسلے میں  کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کررہی ہے۔ دوروز قبل انہیں سمجھانے کیلئے ٹی ایم سی لیڈر رابیندر ناتھ گھوش نے ان سے ملاقات کی تھی مگر گوسوامی نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ایم سی میں  رہنا ان کیلئے مشکل ہے۔ 
 دوسری طرف ریاستی وزیر سُویندو ادھیکار ی نے جمعرات کو ہگلی ریور بریج کمیشنر کے چیئر مین کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے دوسرے دن جمعہ کو وزارت سے استعفیٰ  دیدیا۔ انہوں  نے اپنا استعفیٰ  وزیراعلیٰ  ممتا بنرجی اور گورنر کو فیکس اور ای میل کیا ہے۔ سویندو کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ بی جےپی اعلیٰ کمان کے رابطے میں  ہیں  اور جلد ہی بی جےپی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں  شمولیت اختیار کریں گے۔ بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے سویندو کے استعفیٰ کے بعد اعلان کیا ہے کہ ان کے اور دیگر بہت سوں  کیلئے بی جےپی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔ بی جےپی نے ۲۰۲۱ء کے اسمبلی الیکشن میں  ہرحال میں  فتح حاصل کرکے مغربی بنگال میں  حکومت بنانے کا تحیہ کررکھا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا