English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنگھو بارڈر پر ڈٹے کسان ، جنتر منتر جانے پر بضد

share with us

:28نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)پنجاب سے آنے والے کسان سنگھو بارڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وہان سے نہیں ہٹیں گے۔ آگے کی حکمت عملی کے حوالہ سے ان کی میٹنگ جاری ہے۔

دریں اثنا، دہلی پولیس نے بتایا کہ سنگھو بارڈر پر ٹریفک فی الحال پوری طرح بند ہیں لہذا متبادل راستہ اختیار کریں۔ مکربا چوک اور جی ٹی روڈ سے ٹریفک ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ ٹریفک بہت زیادہ ہے، برائے کرم سگنیچر برج سے روہنی اور اس کے مخالف جی ٹی روڈ، این ایچ 44 اور سنگھو بارڈر تک باہری رنگ روڈ پر جانے سے اجتناب کریں۔

پنجاب سے آنے والے کسان سنگھو بارڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ایک کسان نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا۔ ہم یہاں لمبی لڑائی لڑنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ ایک دیگر کسان نے کہا کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ ہم چھ مہینے کا راشن لے کر گھر سے نکلے ہیں، ہماری تحریک جاری رہے گی۔

 

میرٹھ میں بھارتیہ کسان یونین کے سربراہ راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں، اس لئے ہم دہلی جانب مارچ کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا