English   /   Kannada   /   Nawayathi

زرعی قوانین کے خلاف کسان سراپا احتجاج ، پولس اور مظاہرین کے مابین ٹکراو ،کئی کسان رہنما حراست میں

share with us

مرکز کی مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین، بجلی قانون-2020 اور پرالی جلانے کو لے کر کسانوں پر بھاری جرمانہ کے خلاف 26 اور 27 نومبر کو دہلی میں مظاہرہ کے لیے کسانوں کی ’دہلی چلو‘ تحریک شروع ہو گئی ہےپٹیالہ-امبالہ بارڈر پر کسانوں کو پولیس کی طرف سے روکا گیا جس کے بعد وہ مشتعل ہو گئے اور بیریکیڈ اکھاڑ پھینکے۔ پولیس نے کسانوں پر واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ کسان دہلی میں آ کر مظاہرہ کرنا چاہتے لیکن ہریانہ پولیس انہیں آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتی۔

کسانوں کا احتجاج کئی مقامات پر پُر تشدد ہو گیا ہے۔ گڑگاؤں (گروگرام) میں مظاہرہ کر رہے یوگیندر یادو اور دیگر کسانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بلاسپور تھانہ علاقہ میں ٹریکٹر پر سوار ہو کر یوگیندر یادو دہلی جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

 

دریں اثنا، پولیس سے جھڑپ کے بعد کسان جبراً ہریانہ کی سرحد میں داخل ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ کسان اپنے ٹریکٹروں کو آگے بڑھانے کی کوشش میں ہیں اور لگاتار نعرے بازی کر رہے ہیں۔

امبالہ پٹیالہ بارڈر پر دہلی پولیس نے ٹرکوں کو کھڑا کر دیا ہے تاکہ کسان آگے نہ بڑھ سکیں لیکن کسانوں نے ٹرکوں کو توڑنا شروع کر دیا اور دھکا دے کر انہیں آگے کر دیا۔ اس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور کسانوں پر پانی کی بوچھاڑ کر دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا