English   /   Kannada   /   Nawayathi

موڈ بیڈری: شمباوی ندی میں تیراکی کے دوران چار افراد ہلاک 

share with us

موڈ بیدری24 نومبر2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) منگل 24 نومبر کو پیش آنے والے ایک اندوہناک حادثے میں پالڈکا گرام پنچایت حدود میں کندنڈلے کے قریب شمبوی ندی میں ڈوبنے سے چار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بتایا جارہا ہے کہ شادی میں شرکت کے لیے کندنڈلے سریدھر اچاریہ کے گھر آئے تھے۔ مہلوکین کی شناخت نکھل (18) ہرشیتھا (20)  سبھاش (19)  اور روی (30) کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد تیرنے کی غرض سے دریا کے پاس گئے ہوئے تھے اور اس دوران ڈوبنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

اب تک دو لاشیں برآمد کیں کی جاچکی ہیں جبکہ بقیہ دو لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

موڈ بیڈری پولیس تفتیش کے لئے موقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

بشکریہ : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا