English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابناء جامعہ منکی کی جانب سے حیدرآًباد سیلاب متأثرین کے لیے کپڑے جمع کیے گئے 

share with us

منکی 23؍ نومبر 2020 (فکروخبر نیوز) گذشتہ دنوں حیدرآباد میں سیلاب نے ہر طرح سے لوگوں کو متأثر کیا۔ معیشت تباہ ہوچکی ہے اور بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ضروریاتِ زندگی کی اشد ضرورت ہے اور متأثرین مدد کے منتظر ہیں۔ ان حالات میں ہر علاقوں سے حتی المقدور ان متأثرین کی امداد کی جارہی ہے۔ 
گذشتہ دنوں ابناء جامعہ منکی کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کو ہر طرف دادِ تحسین مل رہی ہے اور ان کے کاموں کو سراہا جارہا ہے۔ فکروخبر کے منکی کے نمائند مولوی تعظیم قاضی ندوی نے ہمیں بتایا کہ ابناء جامعہ کی جانب سے منکی میں حیدرآباد متأثرین کے لئے کپڑے جمع کیے گیے اور پھر ان کو عمر کے لحاظ سے چھانٹا گیا اور بچے اور بوڑھوں اور نوجوانوں کے لیے قابلِ استعمال کپڑے ترتیب دئیے گیے۔ مسلسل پچیس دن کام انجام دینے کے بعد یہ کپڑے متأثرین کے لیے جمع کیے گئے۔ 
منکی کے قاضی اور مہتمم مدرسہ رحمانیہ مولانا شکیل احمد ندوی نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تنظیم کے بینر تلے یہاں ایک رقم بھی اکٹھی کردی تھی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس سلسلہ میں استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مذکر احمد ندوی نے بڑی کوششیں کی ہی۔ مزید بتایا کہ بڑی مقدار میں کپڑے جمع کرکے یہاں سے سیلاب متأثرین کے لیے بھیجے گیے۔

اس سلسلہ میں مولانا مذکر ندوی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ دراصل یہ کام بھٹکل کپڑا بنک کے تحریک پر کیا گیا اور اس سلسلہ میں ہمیں ان کا بڑا تعاون حاصل رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا