English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : رحمت آبادفریبنڈس فورم کی جانب سے منعقد کیا گیا جلسہ سیرت النبی ﷺ

share with us

بھٹکل23؍ نومبر 2020 (فکروخبر نیوز) رحمت آباد فرینڈس فورم کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کے جلسہ سے علماء نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی ﷺ کو عملی طور پر زندگی میں لانے کا پیغام دیا۔ سیرت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے عملی زندگی کو سیرت کے مطابق ڈھالنے اور سیرت کو سمجھنے پر بھی زور دیا۔ 
مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ بچوں کی نفسیات کا لحاظ رکھتے ہوئے انہیں سیرت کی کتابیں دی جائیں تاکہ وہ سیرت النبی کا مطالعہ کرنے والے بن جائیں۔ مولانا نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ بچوں کو  ابھی سے سیرت سے متعلق باتیں بتائی جائیں تاکہ وہ اس سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے اس پر عمل کریں۔
مولانا محمد انصار ندوی نے کہ بچوں کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش آنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنے پر ہمیں معلوم ہوگا کہ اللہ کے نبی ﷺ نے بچوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا ہے۔ ہمیں اس سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤکریں۔ 
مولانا شرف عالم قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے نبی ﷺ صرف مسلمانوں کے نبی نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کے لیے وہ ذات رحمۃ اللعالمین بناکر بھیجی گئی ہے۔ ہمیں سب سے پہلے ان کی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے اور اس کے بعد اس پیغام کو دیگر لوگوںتک پہنچانے  کی ذمہ داری ہے۔ 

مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے بھی سیرت کے مختلف گوشوں پر اپنی بات رکھی اور سیرت کو عملی طور پر زندگی میں لانے پر زوردیا۔

پروگرام میں بچوں نے کوئز مقابلہ بھی پیش کیا اور حاضرین کو سیرت سے متعلق کافی معلومات فراہم کیں۔ 

مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کی دعا پر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا