English   /   Kannada   /   Nawayathi

طاقت کے بل پر جموں و کشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے حکومت : محبوبہ مفتی

share with us

سری نگر:20نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت طاقت کے بل پر جموں و کشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین اور جھنڈے، جو ہمیں ملک کے آئین نے دیئے ہیں، کو چھینا گیا اور اب آہستہ آہستہ ہم سے دوسری چیزیں چھینی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کہیں ڈاکو آ کر لوٹ مچاتے ہیں اسی طرح جموں وکشمیر کو بھی دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹریو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم سے ہمارے آئین اور جھنڈے کو چھینا گیا، یہ ہمیں ملک کے آئین نے دیئے تھے اور حکومت طاقت کے بل پر جموں و کشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا