English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے عظیم شاعر جناب محمد حسین فطرت کے نام منسوب لائبریر ی کا افتتاح

share with us

بھٹکل 19/ نومبر 2020(فکروخبر نیوز) ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل بچوں کی تربیت کے لئے کئی سالوں سے سرگرمِ عمل ہے۔ اس ادارہ کے قیام کے بعد انہی کے دفترمیں سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے نام منسوب ایک لائبریری کا قیام بھی عمل میں آیا جس سے بچے خواطر خواہ فائدہ اٹھارہے ہیں اور اس کے نتائج بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے آج بعد عصر سلطانی محلہ میں واقع زہرہ حسن کامپلیکس کی پہلی منزل پر بھٹکل کے عظیم شاعر جناب محمد حسین فطرت صاحب کے نام منسوب لائبریری کا قیام عمل میں آیا اور اس کی افتتاحی نشست منعقد کی گئی جس میں جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے ذمہ دار جناب مولانا حذیفہ وستانوی صاحب نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادارہ ادب اطفال کی خدمات کی سراہنا  کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہوئی کہ اکابر علماء کی سرپرستی میں جو کام چل رہا ہے وہ بہت ضروری ہے اس طرح کے پروگرام وقت کی بہت سخت ضرورت ہے۔ مزید کہا کہ ہر مذہب کے لوگ بچوں کو مانوس کرنے کے لیے طرح طرح کی دلکش چیزیں پیش کر رہا ہے ہمیں بھی زمانے کے ساتھ چلتے ہوئے شریعت کے دائرہ میں رہہ کر ان چیزوں کو اپنانا پڑے گا اور زمانے کے تحت اس طرح کے اسلوب کو اختیار کرنا چاہیے۔

مولانا سمعان ندوی نے مہمان کا تعارف کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور ادارہ ادب اطفال کا تعارف کیا اور مولانا نے کہا کہ پھول صرف ایک رسالہ نہیں ہے بلکہ ایک تحریک ہے اور اسی کے تحت نئی نسل کو کتابوں سے قریب کرنے کے لیے جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کو قریب کرنا ہے اور کہا کہ اس دور میں بچوں کو مائل کرنے کے لیے اسلامی طرز پر اچھی چیزیں پیش کرنا چاہیے اور اعلی سے اعلی چیزوں سے کام لینا ہے اور اس کے لیے بہترین نعتیں اور نظمیں کہکشاں کے پلیٹ فارم سے پیش کی جارہی ہیں اور بہت کم مدت میں بچوں میں اس نے ایک نام پیدا کیا ہے ۔ 

پھول کے مدیر مولانا عبداللہ دامداابو نے فطرت صاحب کے حوالہ سے کہا کہ وہ ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ یہ نا قدروں کی بستی ہے۔  اس تعلق سے میں کہتا ہوں کہ آج علما نے فطرت صاحب کی قدر و منزلت کو سمجھتے ہوئے ان ہی کے نام اس لائبریری کو منسوب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ بچوں کے لیے ایسی کتابیں شائع کریں جس سے بچے مائل ہوجائیں اور کہا کہ یہ ابھی آغاز ہے اس طرح کے بہت سی چیزیں منظر عام پر آنی باقی ہیں۔

مولانا ایوب صاحب کی دعا پر مجلس اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا