English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکا

share with us

واشنگٹن:06اکتوبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں افغان صدراشرف غنی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، اس موقع پر افغانستان کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خیل زاد کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ملاقات میں افغان امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں جنرل ملر بھی موجود تھے، امریکا افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا افغان صدر سے کہا ہے کہ امن کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

نمائندہ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے افغان امن مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے، افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف سمیت دیگر اہم عہدیدارورں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا