English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کی جانب سے سیرت النبی کے عنوان پر منعقد ہوا آن لائن پروگرام

share with us

نائب مہتمم مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی اور فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کا خطاب 

مسقط/بھٹکل 18/ نومبر 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط، عمان کے شعبہئ تعلیم القرآن امر بالمعروف ونہی عن المنکر کمیٹی کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ کے عنوان پرآن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے اپنے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران حالاتِ حاضرہ میں سیرت النبی ﷺ کو اسوہ بنائے جانے اور اسی طرح حضور  ﷺ کی مدنی زندگی سے سبق حاصل کرکے اپنی زندگی صحیح راستے پر ڈالنے کے لئے کس طریقے کو اپنائے جانے کی ضرورت وغیرہ پر زور دیا۔ 
استاد تفسیر ونائب مہتمم مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی مولانا عبدالسبحان ناخداندوی نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ کی پوری زندگی ہم سب کے لئے نمونہ  ہے۔ یہ بات ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں رہے کہ اللہ کے نبی ﷺ کی ذات پوری انسانیت کی طرف رسول اور نبی بناکر بھیجی گئی اور آپ  ﷺ  کا لایا ہوا دین پوری انسانیت کے لئے ہے۔ یہ کسی طبقہ اور خاص فرقہ اور مخصوص لوگوں کے لئے نہیں ہے۔ یہ وہ پیغام ہے جس کو جس نے بھی اپنے دور میں اپنا یا وہ کامیاب اور بامراد ہوگئے۔ اس کا مطلب صاف ہوا کہ اللہ کے نبی  ﷺ کا پیغام ہر دور کے لئے ہے۔ یہ کسی زمانہ کے ساتھ خاص نہیں ہے۔ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے اس میں کامیابی رکھی ہے۔ لہذا اس پس منظر میں ہم غور کریں تو ہمیں یہ بات کھلے طور پر معلوم ہوجائے گی کہ سیرت کا یہ پیغام جس طرح ہر زمانہ کے لئے نمونہ تھا، آج بھی ہمارے لئے اسوہ اور نمونہ ہے لیکن ہمیں اپنے حالات کا حل سیرت طیبہ  ﷺ کی روشنی میں ڈھونڈنا چاہیے۔ 
فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولاناسید ہاشم نظام ندوی نے اللہ کے نبی  ﷺ کی مدنی زندگی پرتفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور اس کے ذریعہ سے ملنے والے پیغامات کا ذکر کرتے ہوئے ہمیں موجودہ دور میں اس سے سبق حاصل کرنے کی بھی نصیحت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا