English   /   Kannada   /   Nawayathi

عصر حاضر کے چیلنجز اور علماء کی ذمہ داریوں کے عنوان کل بروز جمعرات بعد عشاء اکیڈمی میں ہوگی خصوصی نشست، علماء کرام سے شرکت کی کئی گئی ہے درخواست 

share with us

بھٹکل18/ نومبر 2020(فکروخبر نیوز) جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے ذمہ دار حضرت مولانا غلام احمد وستانوی صاحب مدظلہ العالی کے فرزند ارجمند مولانا حذیفہ وستانوی صاحب کی بھٹکل آمد کے موقع پر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں عصر حاضر کے چیلنجز اور علماء کی ذمہ داریوں کے عنوان پر علماء کرام کے لیے کل بروز جمعرات مؤرخہ ۳/ ربیع الثانی 1442 مطابق 19نومبر 2020 بعد نمازِ عشاء پاؤنے نو بجے ایک اہم مجلس منعقد کی گئی ہے۔ اس اہم نشست میں اکیڈمی کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس صاحب ندوی دامت برکاتھم بھی تمہیدی گفتگو فرمائیں گے اور مذکورہ موضوع پر علماء کرام کی رہنمائی بھی فرمائیں گے۔ان کے علاوہ بھٹکل کے کئی مؤقر علماء کرام بھی اس نشست پر شرکت فرمائیں گے۔ 
    جملہ علماء کرام سے اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا