English   /   Kannada   /   Nawayathi

7 ماہ بعد عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز

share with us

ریاض: 04اکتوبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت پر عائد پابندی ختم کردی آج سے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا۔

سعودی عرب نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی ہے،عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق ایس او پیز کے تحت پہلا مرحلہ 4 اکتوبر یعنی آج سے شروع ہوگا جس میں 6 ہزار سعودی شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

دوسرے مرحلے میں 18 اکتوبر سے روزانہ 15 ہزار معتمرین کو یومیہ عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے کے تحت بیرون ملک سے روزانہ 20 ہزار زائرین عمرے کی سعادت کے لیے آسکیں گے جب کہ ساٹھ ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز  ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال مارچ میں سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی۔

حجر اسود اور احتیاطی تدابیر

کعبے کے مشرقی کونے میں حجر اسود (سیاہ رنگ کا پتھر) نصب ہے۔ دوران عمرہ اس کو بوسہ دینے مسنون ہے لیکن  فرض نہیں ہے۔ اسی وجہ سے اب کسی بھی شخص کو اسے ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا