English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر کم جونگ ان کے سگریٹ نوشی کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کےلیے نئے قوانین نافذ

share with us

پیانگ :16نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) شمالی کوریائی حکومت نے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شنکی کےلیے ملک بھر میں نئے قواعد و ضوابط عائد کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے سگریٹ نوشی کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کےلیے نئے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں۔

عالمی ادارے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق شمالی کے مردوں کی نصف آبادی سگریٹ نوشی کی عادی ہے جبکہ خواتین میں سگریٹ پینے کا رجحان نا ہونے کے برابر ہے۔

ڈبلیو ایچ او ماہرین نے سگریٹ نوشی کی روک تھام سے متعلق نئے قوانین متعارف کرانے پر کہا ہے کہ کم جونگ ان کو عمومی طور پر ہاتھ میں سگریٹ تھامے دیکھا گیا ہے ایسے میں حکومت کس طرح عوام سے سگریٹ نوشی چھڑوا سکتی ہے۔

رواں ماہ منظور کیے جانے والے ایک قانون کے تحت سگریٹ بنانے اور فروخت کرنے کے قواعد پہلے سے زیادہ سخت کردیے گئے ہیں جبکہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جن عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سیاسی اور نظریاتی تعلیمی مقامات، تھیٹر، سنیما ہالز، تعلیمی ادارے، صحت عامہ کے ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا