English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس؛ دنیا بھر میں 5 کروڑ افراد متاثر اور 13 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

share with us

15نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد 13 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایک بار پھر دنیا کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 13 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکا سمیت یورپ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آسٹریا میں  جزوی لاک ڈاؤن اور رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیاگیا ہے جب کہ اٹلی میں وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب مائیکرو سافٹ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے ہیکرز نے ریاستی سرپرستی میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانے والی تنظیموں پر سائبر حملے کیے ہیں تاہم روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا