English   /   Kannada   /   Nawayathi

پب جی نے لی ایک اور بچے کی جان !

share with us

قاہرہ:یکم اکتوبر2020(فکرو خبر/ذرائع) آن لائن گیم بپ جی کھیلنے کے دوران 12 سالہ مصری بچے کی موت کا واقعہ پیش آیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اہل خانہ جب کمرے میں داخل ہوئے تو انہیں بچہ بے ہوشی کی حالت میں ملا، جس کے برابر میں موبائل پڑا تھا اور اُس میں پب جی گیم چل رہا تھا۔

مصر کے مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز 12 سالہ بچے کو اہل خانہ بے ہوشی کی حالت میں السلام انٹرنیشنل اسپتال لے کر پہنچے۔

ڈاکٹرز نے بچے کی موت کی تصدیق کی اور انتقال کی وجہ جاننے کے لیے چند ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کا بلڈپریشر بڑھا جس کی وجہ سے اُسے ہارٹ اٹیک ہوا اور یہی موت کی وجہ بنا۔

والد کا کہنا تھا کہ ’ہم جب بالکونی میں داخل ہوئے تو وہاں خون پڑا ہوا تھا، کمرے میں جاکر دیکھا تو بیٹے کی ناک، چہرے اور گردن سے خون بہہ رہا تھا جبکہ اُس کا جسم نیلا پڑا ہوا تھا‘۔

پبلک پراسیکیویشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی جبکہ بچے کے جسد خاکی کو مردہ خانہ منتقل کردیا، انتقال کی وجہ جاننے کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا